Get Alerts

اکنامک سروے 2025: معیشت کی شرح نمو 2.68 فیصد، کچھ شعبوں میں نمایاں کمی

اکنامک سروے 2025: معیشت کی شرح نمو 2.68 فیصد، کچھ شعبوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی، جو ہدف 3.6 فیصد سے کم ہے۔ معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

زرعی شعبے میں نمو محض 0.56 فیصد رہی، جبکہ اہم فصلوں کی پیداوار میں 13.49 فیصد کمی دیکھی گئی۔ خاص طور پر کپاس کی کٹائی میں 19 فیصد کمی نے تشویش پیدا کی ہے۔ صنعتی شعبے نے مجموعی طور پر 4.77 فیصد ترقی کی، لیکن بڑی صنعتوں کی کارکردگی منفی رہی۔ چھوٹے صنعتکاروں نے 8.81 فیصد نمو دکھائی۔

بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی میں 28.88 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ تعمیراتی شعبے میں 6.61 فیصد ترقی ہوئی۔ خدمات کے شعبے میں نمو 2.91 فیصد رہی، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں نے مثبت کارکردگی دکھائی۔

اکنامک سروے میں تعلیم، صحت، رئیل اسٹیٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں بھی بہتری کا ذکر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: