اسکردو / گلگت: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کئی اہم حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ متعدد حلقوں میں تاحال جزوی گنتی کا عمل جاری ہے۔
اب تک موصول ہونے والے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج کے مطابق درج ذیل امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جی بی اے 12 شگر: پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12,944 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب رہے، جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 8,682 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 23 گھانچے 2: آزاد امیدوار انور علی نے 12,117 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عبد الحمید 4,119 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
جی بیBA 8 اسکردو 2،مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 10,474 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10,118 ووٹ لے کر رنر اپ رہے۔جی بی اے 22 گھانچے 1، مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9,308 ووٹ لے کر جیتے، پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8,052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 24 گھانچے 3، آزاد امیدوار اسد شفیق 8,092 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے، پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5,072 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 10 اسکردو 4، پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 6,582 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے وزیر محمد خان نے 4,667 ووٹ لیے۔جی بی اے 9 اسکردو 3، پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6,314 ووٹ لے کر فاتح رہے، آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6,106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 7: پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4,337 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3,891 ووٹ لے سکے۔
استور، حلقہ جی بی اے 13 میں 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4,368 ووٹوں کے ساتھ معمولی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4,312 ووٹوں کے ساتھ ان کے بالکل قریب ہیں۔ حلقہ جی بی اے 14 میں بھی ن لیگ کے رانا محمد فاروق کو استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون پر برتری حاصل ہے۔
غذر، جی بی اے 21 میں آزاد امیدوار امان علی 5,169 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ جی بی اے 19 میں ن لیگ کے ظفر محمد اور جی بی اے 20 میں آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی پہلے نمبر پر موجود ہیںَ ۔دیامر، مختلف حلقوں میں گنتی جاری ہے جہاں جی بی اے 15 سے آزاد امیدوار محمد دلپزیر، جی بی اے 16 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ، جی بی اے 17 سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم اور جی بی اے 18 سے ن لیگ کے کفایت الرحمان کو اپنے اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔
کھرمنگ،جی بی اے 11 کے 11 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1,607 ووٹ لے کر آگے ہیں۔