Get Alerts

بیروت حملے کے جواب میں ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، اسرائیل کا بھی تہران پر جوابی وار

بیروت حملے کے جواب میں ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، اسرائیل کا بھی تہران پر جوابی وار

تہران / یروشلم : لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اتوار کو ہونے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد حیفا اور شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن گونج اٹھے۔ عینی شاہدین کے مطابق طبریہ کے قریب ایک ایرانی میزائل نشانے پر لگا ہے، جبکہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔ اسی دوران لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشیدگی روکنے اور اسرائیل کو جوابی کارروائی سے منع کرنے کی اپیل کے باوجود، اسرائیلی فوج نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مغربی اور وسطی ایران میں اصفہان اور تبریز سمیت متعدد مقامات پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خطے کی سنگین صورتحال کے باعث ایران نے اپنی مغربی فضائی حدود غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں، جبکہ عراق اور شام نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر کے دمشق ایئرپورٹ پر آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔ امریکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو انتباہ دیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ روکے گئے تو نتائج مزید تباہ کن ہوں گے

ٹیگز: