Get Alerts

اسرائیل نے ایران اور لبنان میں فضائی حملے کردیے، تہران اور بیروت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

اسرائیل نے ایران اور لبنان میں فضائی حملے کردیے، تہران اور بیروت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

تہران: اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر ایران کے مختلف شہروں پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں تہران اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تہران کے انقلاب سکوائر کے قریب نئی ریلی کے دوران یہ حملے ہوئے، جس میں ایرانی شہریوں نے ڈٹ کر مزاحمت کی، اپنے ملک کے جھنڈے لہرائے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

ایران کے شہر اصفہان پر ہونے والے حملے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ دھماکے سے قونصل خانے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

اسی دوران اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے بیروت شہر میں بھی فضائی کارروائی کی، جس میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لبنان میں 570 افراد ہلاک اور 1,444 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 760,000 لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگز: