Get Alerts

اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: اسرائیل کی دھمکی

اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: اسرائیل کی دھمکی

یروشلم :اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایرانی آمر اپنے عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، اگر حملے نہ رکے تو تہران آگ کے شعلوں میں لپٹ جائے گا۔‘

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ان اقدامات کا خمیازہ خاص طور پر تہران کے شہریوں کو بھگتنا پڑے گا، جو اسرائیل پر کیے جانے والے مجرمانہ حملوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

ٹیگز: