Get Alerts

پیپلز پارٹی جی بی کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھری، عوام کا شکر گزار ہوں: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی جی بی کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھری، عوام کا شکر گزار ہوں: بلاول بھٹو زرداری

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پارٹی کی واضح برتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں 'تیروں کی بارش' ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے انتخابی میدان مارنے پر پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والے نتائج ثابت کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرنے پر گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اب خطے میں اگلی حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ کا آغاز کرے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہونے کے بعد اب پارٹی قیادت نے حکومت سازی کے لیے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگز: