سی آئی اے آپ کا تمام ڈیٹا ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ویکی لیکس

سی آئی اے آپ کا تمام ڈیٹا ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ویکی لیکس

نیویارک: آپ کے آئی فون، اینڈرائڈ، مائیکروسوفٹ ونڈوز سے بھی جا سوسی ہو سکتی ہے۔ اسمارٹ ٹی ویزاورواٹس ایپ بھی محفوظ نہیں، معلومات چراسکتی ہیں۔ سی آئی اے ایسا کر بھی چکی ہے۔

سی آئی اے نے ایک ہزار سے زائد کمپیوٹر وائرس اور دیگر پروگرام تیار کئے۔ ہیکنگ کر کے آپ کے سیل فونز، ٹیلی وژن اور یہاں تک آپ کی کار کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

وکی لیکس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا بھانڈا پھر پھوڑ دیا۔ خفیہ ہیکنگ پروگرام کی آٹھ ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے نہ صرف آئی فون، اینڈرائڈ، مائیکروسوفٹ ونڈوز فون سے جاسوسی ہوسکتی ہے بلکہ آپ کا اسمارٹ ٹی وی ایجنسیوں کو آپ کی ساری گفتگو بھی سنوا سکتا ہے۔

وکی لیکس کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں امریکی قونصل خانہ سی آئی اے ہیکرز کا بیس تھا۔ سی آئی اے اہل کار یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں ہیکنگ کرتے تھے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جا سوسی کے لیے سی آئی اے نے ایک ہزار سے زائد کمپیوٹر وائرس اور دیگر پروگرام تیار کئے جو آپ کو سیل فونز، ٹیلی وژن اور یہاں تک آپ کی کار کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

سی آئی اے نے سافٹ ویئرز اور وائرس کے ذریعے ایپل آئی فون، گوگل اینڈرائڈ، مائیکرو سوفٹ ونڈوز کے علاوہ سیم سنگ اسمارٹ ٹی وی سے بھی جاسو سی کی۔ صارف سمجھتا ہے کہ اس نےکمرے میں ٹی وی کو آف کردیا ہے مگر حقیقت میں ٹیلی وژن، خفیہ مائیکروفون کا کام شروع کر دیتا ہےاور بند کمروں میں ہونے والی گفتگو خفیہ اداروں کو پہنچاتا ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون خاص طور پر زیادہ غیر محفوظ ہیں کیونکہ دیگر برقی آلات ایک جگہ تک محدود رہتے ہیں تاہم اسمارٹ نہ صرف ہر وقت آن رہتا ہے بلکہ آپ کے ساتھ بھی رہتا ہے۔

سی آئی اے ٹیکنالوجی کی مدد سے واٹس ایپ، ٹیلی گرام، سگنل اور دیگر میسجنگ سروسز تک با آسانی رسائی حاصل کرتی ہیں اور آپ کا تمام ڈیٹا حاصل کرتی ہیں۔