خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق ہے، وزیراعظم

خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق ہے، وزیراعظم

لاہور: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں خواتین کو کام کرنےکےیکساں مواقع حاصل ہیں اور خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین میں خواتین کو مساوی حیثیت حاصل ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ دین اسلام خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوی حقوق دینے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا خواتین کو مساوی حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔ 

واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں