اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی زندگی میں اثر ڈالنے والی خواتین کو یاد کرتے ہوئے ایک دل چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔
اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں وہ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی زندگی سے جڑی اہم خواتین شامل تھیں، جن میں ان کی سابقہ ساس بھی تھیں۔ صارفین نے سائرہ یوسف کے اس رویے کو ان کی شائستگی، اعلیٰ کردار اور مثبت سوچ کی علامت قرار دیا۔
پیغام میں سائرہ یوسف نے ان خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں محبت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بنتی ہیں، اور باہمی تعاون، احترام اور ہمدردی معاشرے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے اس رویے کو قابلِ تقلید قرار دیا اور کہا کہ ماضی کے تعلقات کے باوجود عزت اور احترام برقرار رکھنا ایک مثالی اور مثبت اقدام ہے۔