Get Alerts

سلمان خان کے کہنے پر ”انارکلی آف آرا“ میں کام کیا

سلمان خان کے کہنے پر ”انارکلی آف آرا“ میں کام کیا

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور سورا بھاسکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کے کہنے پر فلم انارکلی آف آرا والی میں کام کیا ہے۔ صحافت کی دنیا سے فلمی ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اویناش داس کی ہدایت بنی پہلی فلم انارکلی آف آرا 24 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کے کہنے پر فلم انارکلی آف آرا والی میں کام کیا ہے۔ صحافت کی دنیا سے فلمی ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اویناش داس کی ہدایت بنی پہلی فلم انارکلی آف آرا 24 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم میں سوارا، سنجے مشرا، پنکج ترپاٹھی اور اشتیاق خان کے اہم کردار ہیں۔ فلم کی کہانی بھی اویناش داس نے لکھی ہے۔اداکارہ نے کہا”میں اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ جب سورج بڑجاتیا کی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ کی شوٹنگ چل رہی تھی، تبھی اس فلم کا آفر آیا تھا۔ اس وقت میں نے سلمان سر سے اس کے بارے میں مشورہ کیا تھا، تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ مجھے یہ جرات مندانہ کرداراداکرنا چاہئے۔’انارکلی آف آر‘بہار کے آراضلع کی ایک گلوکارہ ہے جوذومعنی گانے گاتی ہے۔
چیزیں تب بگڑ جاتی ہیں جب ایک دن انارکلی ایک طاقتور شخص کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار بنتی ہے۔ لیکن وہ ہارماننے کے بجائے اس کے خلاف جنگ شروع کر دیتی ہے۔“ بتایا جاتا ہے کہ انارکلی آف آرا کی کہانی ایک نوجوان عورت انارکلی پر مبنی ہے جو بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے چالیس کلومیٹر دور آراشہر کی ایک دیسی گلوکارہ ہے جو میلوں -ٹھیلوں، شادی بیاہ اور مقامی تقریبات میں گاتی ہے۔