عدالت نے اجتماعی زیادتی کیس میں 7 قیدیوں پر فرد جرم عائد کر دی

عدالت نے اجتماعی زیادتی کیس میں 7 قیدیوں پر فرد جرم عائد کر دی

دبئی: قیدی نے 7 قیدیوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دبئی سینٹرل جیل میں اس کے سیل میں آ کر رات کے تین بجے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

سات قیدیوں، چھ اماراتیوں اور ایک کوموروس جزائر سے تعلق رکھنے والے، نے دو مختلف مواقع پر 24 سالہ اماراتی قیدی کی عصمت دری کی۔

پہلی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قیدی عصمت دری کی رپورٹ کرنے انتظامیہ کے دفتر کی طرف گیا مگر رستے سے واپس آ گیا۔

کچھ دیر بعد، قیدیوں کے دوسرے گروپ نے سیل میں آ کر دوبارہ اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس بار اس نے انتظامیہ کو شکایت کی۔

استغاثہ نے اجتماعی عصمت دری کے کیس میں سات قیدیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔