دہشت گردی خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، امیر قطر

دہشت گردی خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، امیر قطر

راولپنڈی،دوہا: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ، علاقائی سلامتی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں انہوں نے  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ۔ اس دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر قطر کے امیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطرکا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کی تعریف کی ۔ قطری امیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان زبردست دفاعی تعلقات قائم ہیں جنہیں مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر کی ترقی اور مضبوطی میں پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کی ۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ قطری امیر نے خطے میں امن و سلامتی  کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ آخر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبردستی مہمان نوازی پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اس دوران قطرکے وزیراعظم سمیت دیگر دفاعی حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔