ماہرین نے جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر ”صبا 248“ لانچ کر دیا

ماہرین نے جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر ”صبا 248“ لانچ کر دیا

ماہرین نے جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر ”صبا 248“ لانچ کر دیا

تہران : ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر ”صبا 248“ لانچ کر دیا۔ہیلی کاپٹر کی تقریب رونمائی بدھ کو تہران میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کی گئی ،یہ ہیلی کاپٹر ہلکے اور درمیانے درجے کا ، کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر ہے جس میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا یہ ہیلی کاپٹر سامان کی ترسیل ، مسافروں کو لانے لے جانے، امدادی کاموں اور فضائی نقشوں کی تیاری میں استعمال ہوسکتا ہے جبکہ اسے ایئر ایمبولیس اور ایئر ٹیکسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہیلی کاپٹر کی دیگر خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران کے وزیردفاع حسین دھقان نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کی باڈی مکمل ایرو ڈائنامک ہے اور منفی 25ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک اس کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔