آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات
کیپشن: army cheif general qamar آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایل او سی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ اینی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں عہدیداران نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں قابل ستائش قرار دیا۔