لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان بتایا کہ ان کی والد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں نواز شریف کو ہسپتال منتقل ہو جانے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہسپتال جانے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔
Just met MNS. Since he hasn’t agreed to be shifted to the hospital & his heart disease has worsened (according to cardiologists sent by the govt to examine him y’day), I request the Jail authorities to establish an immediate resuscitation and life saving unit on Jail premises.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 8, 2019
مریم نواز نے لکھا کہ جیل حکام کو کہا ہے کہ جیل میں ہی دل کا ڈاکٹر اور وارڈ بنا دیں، تین مرتبہ کے وزیراعظم کا حق بنتا ہے کہ اسے علاج کی سہولت ملے۔