پشاور میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت، دو پولیس اہلکار گرفتار

پشاور میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت، دو پولیس اہلکار گرفتار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: گزشتہ شب پشاور میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے این ٹی ایس ٹیسٹ دینے آئے بنوں کے طالب علم کی ہلاکت کے معاملے میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  بنوں کے رہائشی تین نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے پشاور آئے تھے کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک طالب علم مبشر جاں بحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دوست رات کو گاڑی میں کھانا کھانے کیلئے نکلے تھے، گاڑی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے زخمی نوجوان مبشر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

سپرنٹنڈنگ پولیس (ایس پی) سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔