نوواک جوکووچ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں سب سے زیادہ عرصہ نمبرون پوزیشن پر برقرار رہنے والے کھلاڑی بن گئے

نوواک جوکووچ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں سب سے زیادہ عرصہ نمبرون پوزیشن پر برقرار رہنے والے کھلاڑی بن گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر طویل ترین دورانئے کیلئے قبضہ جمائے رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سربیا کے نوواک جوکووچ نے 311 ہفتوں تک رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان رہ کر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈررکا ریکارڈ توڑا ہے جو کہ 310 ہفتوں تک نمبر ایک پوزیشن پر رہے۔  سربیئن ٹینس سٹارنے فروری 2020 میں سپین کےرافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھینی تھی جس کے بعد وہ اب تک اس پوزیشن پر براجمان ہیں اور اس سے قبل وہ 5 مرتبہ سال بھر کیلئے پہلی پوزیشن پر قابض رہ چکے ہیں۔

نوواک جوکووچ نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اپنے نئے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہے آج کے دن کو بڑا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے میں ٹینس کے بڑے کھلاڑیوں کے رستے پر چلنے پر نہایت خوش ہیں، ان لوگوں کے ساتھ جگہ بنانا میرے بچپن کا خواب تھا، اور میں نے سیکھا ہے کہ اگر آپ کسی کام کو محنت اور مکمل جذبے سے کریں تو سب کچھ ممکن ہے۔

f6c9f5b96cb26f4f41933eb54b95d228

واضح رہے کہ 33 سالہ نوواک جوکووچ 18 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں اور فروری میں ہی انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس جیتا تھا جبکہ  ان کے علاوہ راجرفیڈرر اور رافیل نڈال 20،20 بار گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔