عمران خان کے دن گنے جا چکے ،اب یہ نہیں رہیں گے: فضل الرحمن 

عمران خان کے دن گنے جا چکے ،اب یہ نہیں رہیں گے: فضل الرحمن 
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے جو ثابت ہوگیا ہے۔ 

آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا 2018 کے بعد ہی موقف تھا کہ ہمارے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اب یہ نہیں رہیں گے۔ ان کی بساط لپٹ چکی ہے۔ ہم آپ کے اندر جو گند ہے اس کو جانتے ہیں ۔ اب کوئی آئیڈل باتیں آپ کو نہیں بچا سکتیں۔ مقبول نعروں کا سہارا مت لو۔ 

مصنف کے بارے میں