Get Alerts

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا 

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے 30 اپریل کی دی گئی تاریخ کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22مارچ تک ہوگی ۔  انتخابی نشانات 6 اپریل کو دیے جائیں گے ۔امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔