وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برگد کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برگد کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

شیخوپورہ : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے  درگئی گل فارسٹ پارک کا دورہ  کیا اور پاکستان کی پہلی خواتین کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویمن ڈے پر برگد کاپودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بھی برگد کا پودا لگایا ۔

شجرکا ری مہم موسم بہار2024 میں 2ہزار طالبات اور خواتین نے بھی پودے لگائے۔ شجرکاری مہم میں ویمن ڈے پر خواتین کے بیک وقت 12 ہزار پودے لگانے کا منفرد  اعزاز حاصل کیا ۔

 ویمن ڈے پر صوبہ بھر میں 6لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ شجر کاری میں مجموعی طور پرایک کروڑ 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ دریاؤں اور  سڑکوں کے کنارے بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری ہو گی۔ 
 

مصنف کے بارے میں