رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھا۔

 یاسمین راشد نے اپنے خط میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف میں جائے۔ کیا ہمیں بھی انصاف کے لئے 50 سال انتظار کرنا پڑے گا ۔

بڑی اچھی بات ہے پچاس سالوں بعد آخر کار بھٹو صاحب کو انصاف ملا،عدلیہ نے اپنی غلطی مانی ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف میں جائے، امید ہے ہمیں انصاف ملنے میں پچاس سال نہیں لگیں گے۔

خط میں لکھا کہ لوگوں کا ووٹ چوری ہوا، ماؤں، بہنوں، بیٹوں کو جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔ 

اکٹر یاسمین نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ راشن کی اشیاء پر نواز شریف کی تصویر صرف اس وقت لگائیں جب آپ اپنی جیب سے ادائیگی کریں,  یہ قوم کا پیسہ ہے۔ مریم بی بی آپ کو وزیر اعلیٰ بنا کر سارا نظام تباہ کر دیا۔ مریم بی بی لڑکیوں پر ظلم کر کے مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں