سینیٹر اعجاز چودھری کی سخت سکیورٹی میں    پی آئی  سی آمد،  معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا

 سینیٹر اعجاز چودھری کی سخت سکیورٹی میں    پی آئی  سی آمد،  معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا

لاہور:سینیٹر اعجاز چودھری کی سخت سکیورٹی میں    پی آئی  سی  لایاگیا۔   معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا۔ دل کی تکلیف کے باعث سینیٹر اعجاز چودھری  کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں معائنہ کیا گیا۔

سینیٹر اعجاز چودھری نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 10 ماہ ہوگئے ہیں، جیل کے اندر قید ہوں، انڈر ٹرائل ہوں مجھے ہر سیشن کے پروڈکشن آرڈر ملنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی چیئرمین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، پروڈکشن جاری ہونے سے میں کم از کم صدارتی ووٹ ڈالنے اسلام آباد جاؤں گا۔

سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ وہ قومیں مشکلات کا شکار رہتی ہیں جو اپنی عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دیتیں۔انہوں نے کہا کہ اب آپ سمجھ لیں پاپا اور چچا کی حکومت بن گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں