فراڈ کیس: فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانےپر فیصلہ محفوظ

 فراڈ کیس: فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانےپر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد :  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیاجاسکا۔ پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت کی اور فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 فواد چوہدری کے وکلا فیصل چوہدری اور قمر عنایت راجہ عدالت پیش ہوئے۔ 

سرکاری  وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری کو عدالت پیش کرنے کے بجائے ان کی ای اٹنڈنس لگا دی گئی۔ 

جس پر وکیل قمر عنایت راجہ  نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک فوادچودھری کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، ہم عدالتی احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔

وکیل فیصل  نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ فواد چوہدری کا پوسٹ کووڈ ٹیسٹ کروانا ہے۔ یہ لوگ عدالتی احکامات کی بھی تعمیل نہیں کر رہے۔ 

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

جس کے  بعد عدالت نے فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مصنف کے بارے میں