Get Alerts

مسلم لیگ ن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک ایوان کے بائیکاٹ فیصلہ

مسلم لیگ ن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک ایوان کے بائیکاٹ فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ خواجہ سعد رفیق آفیشل ٹوئٹر

اسلام آبد: پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے تک ایوان کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں جس کی وجہ سے وہ قومی اسمبلی کے آج کے ہونے والے سیشن میں شرکت نہیں کر سکے ۔مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ جب تک خواجہ سعد فریق کے پروڈکشن آردڑ جاری نہیں کیے جائیں گے تب تک اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کو بیرونی سفر سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو نوٹس بھیجنے کا مقصد صرف ان کو خاموش کروانا ہے ۔اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کاروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔حکومت معیشت سمیت ہر محاز پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔


اجلاس سے قبل منسٹر انکلیومیں اپوزیشن لیڈر سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات بھی ہوئی جس میں نیب کی کارروائیوں اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لیکر چلنے اور نیب کارروائیوں کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ موقف ا ختیار کرنے کی ہدایت کی۔