Get Alerts

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری
کیپشن: فوٹو: خواجہ سعد رفیق فیس بک آفیشل

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔پروڈکشن آرڈرزقومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے جس کے تحت سپیکر کسی بھی زیرحراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کرسکتا ہے۔

گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کی تھی جس میں انہیں مشورہ دیا تھا کہ اسمبلی رول کے تحت اسپیکر کسی بھی رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں اور اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر زقومی اسمبلی کے حالیہ سیشن میں شرکت کیلئے جاری کیے گئے جبکہ کل رواں سیشن کا آخری دن ہے ، تاہم نیب حکام جلد خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد منتقل کریں گے۔

ٹیگز: