شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،  4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،  4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے  خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد  ہلاک ہوئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کیاگیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں