تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاریجانی نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے فوجی قید میں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے، حقیقت کو چھپانے کی کوششیں ناکام رہیں گی اور سچائی دیر تک چھپی نہیں رہ سکتی۔