Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا ؟ نیوزی لینڈ یا بھارت، فیصلہ آج

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا ؟ نیوزی لینڈ یا بھارت، فیصلہ آج

احمد آباد: آج شام ساڑھے 6 بجے ٹی 20 کرکٹ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ فائنل سے پہلے معروف گلوکار رکی مارٹن اپنے فن کا جادو دکھائیں گے۔

ایونٹ میں بھارت کو صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی، جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 میں انگلینڈ نے ہرا دیا تھا۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرایا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 30 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں بھارت نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میچز جیتے، جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

ٹیگز: