Get Alerts

گوگل میپس کا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف

گوگل میپس کا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں خاموشی سے نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف کروا دیا ہے، جس کا زیادہ تر صارفین کو ابھی علم نہیں ہوا۔ نیا آئیکون پرانے پن کی طرح ہے لیکن اس میں اوپری رنگت پتلی اور اندرونی سفید دائرہ بڑا کیا گیا ہے۔

گوگل نے آئیکون کے رنگوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور جیمنائی اور اے آئی سے متاثرہ گریڈینٹ شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین آئیکون کو آسانی سے پہچان سکیں مگر وہ پہلے سے مختلف نظر آئے۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ تبدیلی شروع ہو چکی ہے جبکہ آئی او ایس پر جلد دستیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کئی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں جیمنائی کے ذریعے نیوی گیشن اور گوگل لینز کے ساتھ انضمام شامل ہیں۔

ٹیگز: