Get Alerts

گوگل میپس میں نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف

گوگل میپس میں نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی مقبول سروس گوگل میپس میں خاموشی سے ایک نیا آئیکون متعارف کرایا ہے، جس کا زیادہ تر صارفین کو ابھی علم نہیں۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا آئیکون پرانے پن نما آئیکون کی طرح ہے، مگر اس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے آئیکون میں اوپری رنگین حلقہ پتلا کیا گیا ہے اور اندرونی سفید دائرہ بڑا کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، آئیکون کے رنگوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور جیمنائی اور اے آئی سے متاثر گریڈینٹ رنگ شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صارفین اس آئیکون کو آسانی سے پہچان سکیں گے، لیکن یہ پہلے سے کافی منفرد نظر آتا ہے۔

نئے آئیکون کی لانچ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے شروع ہو چکی ہے جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز پر جلد دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گوگل میپس میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم جیمنائی کے ذریعے براہِ راست نیوی گیشن سروس کا استعمال اور گوگل لینس کے ساتھ انضمام شامل ہے۔

 
 

ٹیگز: