Get Alerts

پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں , وزیراعلیٰ مریم نواز

 پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں , وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: یوم خواتین کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی بیٹیاں ان کی ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں اور ان کے تقدس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج پنجاب کی عورت کمزور نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور ریاست کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے خواتین کو تعلیم، صحت، تحفظ اور اقتدار تک بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بیوہ خواتین کے لیے ’’رحمت کارڈ‘‘، وائی فائی، لیپ ٹاپ، ای بائیکس اور ’’ہونہار سکالرشپ‘‘ جیسے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لیے ’’سی ڈی ڈی‘‘ اور ’’پینک بٹن‘‘ سمیت فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں اور پنجاب میں پہلا ویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کی شمولیت پر بھی فخر ظاہر کیا اور کہا کہ خواتین کو معاشی، تعلیمی اور کھیلوں کے ذریعے عالمی سطح پر بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر عورت خود مختار اور کسی پر محتاج نہ ہو۔

ٹیگز: