آج دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور:تھیلیسیمیا کا عالمی دن ہر سال 8مئی کو منایاجاتا ہے اور اس کا مقصد ان مریضوں میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے جو اس مرض میں مبتلا ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ مورثی مرض ہےا ور اس کے شکار افراد میں ریڈ بلڈ سیلز نہیں بن پاتے جس کی وجہ سے وہ اینیمیا (ایسی حالت جس میں ریڈ بلڈ سیل نہیں بن پاتے) میں مبتلا ہو جاتے ہیں خون میں موجود ایک اہم پروٹین ہیموگلوبن بننا رک جاتا ہے جس کی وجہ سے اینیمیا ہوتا ہے ہیمو گلوبن ریڈ بلڈ سیلز کا اہم حصہ ہے ۔پاکستان مین بھی آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا صرف علاج ہے اور احتیاط نہیں کیونکہ یہ آپ کے والدین سے آپ میں منتقل ہوئی بیماری ہوتی ہے ۔