ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

 ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

 
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

 
محکمہ موسمیات کی جانب سے  آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارشوں  کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ادھر آزاد جموں و کشمیر میں آج سے یکم اپریل تک بارشوں اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری اور سیاح بارشوں کے دوران بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں

مصنف کے بارے میں