ایران سے معاہدے، امریکی پابندیوں کی پروا نہیں،وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا: اسحاق ڈار

ایران سے معاہدے، امریکی پابندیوں کی پروا نہیں،وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی پروا نہیں، وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، مشترکہ اعلامیہ میں نے خود لکھا ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں لگائے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے۔ امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے حال ہی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہیں۔ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں