گوگل نے نیا سمارٹ فون پکسل تھری اے متعارف کروا دیا

گوگل نے نیا سمارٹ فون پکسل تھری اے متعارف کروا دیا
کیپشن: image by Google

نیویارک : جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا نیا موبائل فون پکسل تھری اے متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 399 ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا نیا موبائل فون پکسل تھری اے متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 399 ڈالر رکھی گئی ہے ، موبائل فون کو فروخت کے لیے گوگل کے آن لائن شاپنگ سٹور پر پیش کیا گیا ہے ۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پیچائی نے کہا کہ نئے موبائل فون میں سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج کے دور جدید میں سیکیورٹی اور پرائیویسی پالیسی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور نئے فون میں ان فیچرز کو زیادہ فعال بنایا گیا ہے ۔