لاہور:مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ خود کو قانون کے سامنے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری سے ڈر کر بھاگتے ہوئے تو پاکستان کی تاریخ میں بہت سے لوگ دیکھے ہیں لیکن سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر، بار بار، خود چل کر، پیش ہو کر قانون کو سربلند رکھنے والا لیڈر صرف نواز شریف ہے۔
گرفتاری سے ڈر کر بھاگتے ہوئے تو پاکستان کی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں، سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر، بار بار، ہر بار خود چل کر، پیش ہو کر قانون کو سربلند رکھنے والا صرف نواز شریف ہے! جیو نواز شریف ♥️ #جھکا_نہیں_نوازشریف pic.twitter.com/OMYn6VA1Yr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 8, 2019
واضح رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی کی نائب صدر کی ذمہ داریاں دی تھیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہو گئیں ہیں۔