نئی دہلی: پاکستان کے جواب پر بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا، خاص طور پر بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق، شری ہر مندر صاحب علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے اور امرتسر کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بھارتی حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ باہر کی لائٹس بند رکھیں اور محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی پنجاب کے کئی دیگر شہروں جیسے لدھیانہ، گورداسپور، پٹیالہ، پٹھان کوٹ، برنالہ اور موہالی میں بھی اندھیرا چھا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں سائرن بجا کر عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے اور ان سے محتاط رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی پنجاب کے مختلف مقامات پر موک ڈرلز اور بلیک آؤٹ ریہرسل بھی کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔