راولپنڈی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آج راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ لیگ کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے پر سنجیدہ غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں بڑھتے تناؤ کے پیش نظر پی سی بی اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے پنڈی سمیت دیگر شہروں میں میچز کے انعقاد پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔
متعلقہ حکام کی مشاورت جاری ہے اور متوقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر میچز کراچی منتقل کیے جاتے ہیں تو نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے شائقین سے تعاون اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کی اپیل کی ہے۔