Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں میں خوشی کی لہر

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں میں خوشی کی لہر

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔

تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اس کمی کے بعد سونے کی خریداری میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: