سموگ کا خوف،پاکستان کا چین سے مدد لینے کا فیصلہ

سموگ کا خوف،پاکستان کا چین سے مدد لینے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان نے سموگ سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے بجلی کی پیدوار کے لیے چین کے ماڈل کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ طریقہ خاص طور پر اُن علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جو علاقے سموگ کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب سموگ کی وجہ سے ملک کے بہت سارے پاور سٹیشن ٹرپ کر گئے تھے اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے پنجاب کے بڑے شہر تھے۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویثرن سردار اویس احمد لغاری نے چین کے پاور ماڈل کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کو چین جانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔اس موقع پر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

وقاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا اس سلسلے میں فوری اقدمات کیے جائیں اور ان علاقوں میں جہاں سموگ اور دھند کی شدت زیادہ ہے وہاں سموگ ختم کرنے والی ڈسک لاگئی جائیں تاکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے واپڈا کے ماہرین کی خدمات کو سراہا جنہوں نے انتہائی برے موسم میں ہائی ٹرانمیشن لائن کو بحال رکھنے کے لیے سخت محنت کی۔