Get Alerts

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی

لاہور: ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے  قومی ٹیم ملائشیا روانہ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت حسان خان کر رہے ہیں۔9 سے 20 نومبر تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،روانگی سے قبل ٹیم نے لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے ۔ 

ان کا مزید کہناتھا کہ اس ایونٹ سے اگلے برس ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا ۔