Get Alerts

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست

کوالالمپور :پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا، یہ اہم معرکہ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: