بیجنگ: چین میں جاری مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو گول سکور کیے، جبکہ عبدالسمیع، ندیم خان اور حمزہ علی نے ایک، ایک گول کیا۔ گرین شرٹس پول بی کا آخری میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
پول بی میں ملائیشیا اور چین 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب اگلی پوزیشنوں پر موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ کو ہونے والا اہم میچ گروپ سے دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کرے گا۔