بھارتی فوج کی تھب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،سپاہی ظہیر احمد شہید

بھارتی فوج کی تھب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،سپاہی ظہیر احمد شہید
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا اور کنٹرول لائن کے تھب سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیراحمد شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی اور فائرنگ سے بھمبر آزاد کشمیر کے گاﺅں سلطان پور سے تعلق رکھنے والے سپاہی ظہیر احمد جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق ضلع بھمبرکے گاﺅں سلطان پورسے ہے۔