فوج سے کوئی ایشو نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا: عمران خان

فوج سے کوئی ایشو نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا: عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج سے کوئی ایشو نہیں اور صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا۔ 
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ معلوم تھا مجھے ماریں گے، اس لئے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کروادی، جب مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا بنایا گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ میں نے جلسے میں بھی حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا پلان ہے اور مجھے یہ معلوم تھا کہ گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہو گا، انہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے نیچے سب ہیں، جن لوگوں کے نام دئیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہئے، میرا فوج کے ساتھ کوئی ایشو نہیں اور صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں