Get Alerts

27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، عدلیہ اور فوجی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں تجویز

 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، عدلیہ اور فوجی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں تجویز

اسلام آ باد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا۔ یہ بل پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منظور کیا گیا تھا۔

مسودے کے مطابق وفاق میں ‘وفاقی آئینی عدالت’ کے قیام کی تجویز ہے جو آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی۔ سپریم کورٹ کے بعض آئینی اختیارات اس عدالت کو منتقل کیے جائیں گے، آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہوگا، اور آئینی مقدمات سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت میں سننے جائیں گے۔

وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، اور چیف جسٹس کی مدت تین سال ہوگی۔ اس عدالت کے فیصلے تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی سماعت کرے گی۔ بل کو مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ٹیگز: