Get Alerts

 صدر مملکت نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

 صدر مملکت نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
کیپشن: Image Source: File Photo

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن  مقرر کر دیے گئے۔

 

تفصیلات  کے مطابق،  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں، سی پیک  آرڈیننس نافذ ہوگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونے پر لایا گیا ہے۔

 

آرڈیننس کے تحت ‏‏سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور ‏سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک ‏اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

 

آرڈنینس کے تحت  ‏وزیراعظم  اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے، ‏سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔