کینڈین حکومت کا لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ ،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

کینڈین حکومت کا لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ ،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

ٹورنٹو:رقبے کے لحاظ دنیا کے دوسرے بڑے ملک کینڈا میں آباد ی کا تناسب پاکستان کے صوبہ سندھ سے بھی کم ہے ، دنیا کی دسویں بڑی معیشت ہونے والے اس ملک کی حکومت نے آئندہ 3 سالوں کے دوران دنیا بھر سے 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے،کینیڈین حکومت کے مطابق اس پیشکش سے دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستانی بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 تک ہرسال ساڑھے 3 لاکھ افراد کینیڈا کی شہریت حاصل کرپائیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی امیگریشن میں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سہولت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، یو ایس ورلڈ اینڈ نیوز رپورٹ کے مطابق معیار زندگی کے اعتبار سے کینیڈا دنیاکے تمام ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، یہ دنیا کے 6 محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے یہ ورلڈ کلاس نظام رکھتا ہے۔

کینیڈین حکومت کے مطابق  باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی ضرورت پوری کرنے اور ملکی معیشت میں ہاتھ بٹانے کیلئے اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے،کینیڈا میں 12 جماعت تک اسکولوں میں تعلیم مفت ہے جبکہ چند ایک چیزوں کو چھوڑ کر علاج معالجے کی تمام تر سہولیات بھی مفت ہیں، جبکہ کینیڈا کا شمار زیادہ تنخواہیں دینے والے ممالک میں شامل ہے۔

کینیڈامیں رنگ و نسل اور مذہب کے اعتبار سے ہر قسم کے لوگ بستے ہیں، یہاں کا امیگریشن منسٹر بھی ایک دوسرے ملک سے آکر کینیڈا میں بسنے والا شہری ہے۔