Get Alerts

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج، تل ابیب میں شہریوں کا یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج، تل ابیب میں شہریوں کا یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

تل ابیب :  اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ہزاروں شہری دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو کر حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے اور غزہ جنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ہاسٹیجز اسکوائر پر جمع ہوئی، جہاں انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “جنگ بند کرو” اور “یرغمالیوں کو واپس لاؤ” جیسے نعرے درج تھے۔

شرکاء نے نیتن یاہو حکومت پر الزام عائد کیا کہ دو سال گزرنے کے باوجود یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن کی کوششوں کو تیز کیا جائے اور یرغمال بنائے گئے شہریوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

احتجاج کے دوران کئی مظاہرین نے حکومت کے طرزِ عمل کو “غیر انسانی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسیوں نے اسرائیلی معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے اور عوام اب جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔

ٹیگز: