کولمبو : آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے۔ گرین شرٹس اب تک ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے پرعزم ہیں اور انہیں ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم مضبوط فارم میں ہے۔
کولمبو کی کنڈیشنز سے واقفیت پاکستان کے لیے ایک مثبت پہلو ثابت ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے پر خاص توجہ دی، تاکہ آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ دوسری جانب، آسٹریلوی ٹیم بھی قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔